@asthatic291: نوجوان لڑکیاں اسے لازمی پڑھیں سمجھیں سوچیں اور عمل کریں ایک مرتبہ ایک بزرگ نے ایک محفل میں اپنی بند ہتھیلی کو سب کی طرف کر کے دریافت فرمایا میرے ہاتھ میں کیا ہے۔؟ کچھ نے جواب دیا شائد آپ کے ہاتھ میں ہیرے جواہرات ہیں، پھر ایک صاحب سے پوچھا انہوں نے بھی کچھ سوچ کے بعد جواب دیا شائد سونا ہے۔ پھر پوچھنے پر ایک نے جواب دیا کہ آپ کے ہاتھ میں اگر ہیرے جواہرات نہیں اور سونا بھی تو یقینا چاندی یا کوئی قیمتی چیز ہو گی۔ تب ان بزرگ نے اپنے ہاتھ کو کھولا تو ان کے ہاتھ پر چند کنکریاں تھیں سب حیران رہ گئے۔ ارشاد کیا عورت کی مثال اس بند مٹھی کی طرح کی اگر وہ بند ہے (یعنی باپردہ ہے تو ہیرے جو اہیرات، سونا چاندی اور اس کی بیش بہا قیمت ہے لیکن اگر وہ اسطرح کھل جائے (بے پردہ ہو جائے ) تو وہ بے وقعت پتھر کنکریوں کی مانند ہے جس کی کوئی عزت اور قیمت نہیں۔