@ptmofficial24: پی ٹی ایم کے لیے ایک اور بڑی کامیابی پی ٹی ایم جرمنی کو یورپی یونین کے ایک اہم اور باقاعدہ کنفرانس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی جس میں میوند یوسفی نے پی ٹی ایم کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ یہ دعوت پی ٹی ایم کی جانب سے مسلسل شائع کیے جانے والے تجزیاتی مضامین اور رپورٹس کے بعد دی گئی، جن میں پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان یورپی یونین کے GSP+ پروگرام سے بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اب پی ٹی ایم ان اہم عالمی مباحثوں کا حصہ بن چکی ہے جن کا مقصد اس نظام میں ایسی اصلاحات لانا ہے کہ نسل کشی، استحصال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات اور ریکارڈ رکھنے والے ممالک کو مزید مراعات دینے پر نظرثانی کی جا سکے۔ تصاویر میں میوند یوسفی کے ساتھ یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور بین الاقوامی تجارت کی کمیٹی کے چیئرمین، برنڈ لانگه (Bernd Lange) بھی موجود ہیں۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی ایم کی آواز اب عالمی فورمز تک پہنچ رہی ہے اور پشتون قوم کے حقوق کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر بھی سنا جا رہا ہے۔ PTM NEWS. @topfans