@hasnain616.gmail.com: گاؤں آج بھی اپنی پرانی خوبصورتی، سادگی اور قدرتی حسن کے ساتھ قائم ہیں۔ گھر، گلیاں اور ماحول پہلے کی طرح اپنی پہچان رکھتے ہیں، مگر وقت کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں اور رویّوں میں کافی تبدیلی آ گئی ہے۔ پہلے لوگ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے، خوشیاں مل کر مناتے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے تھے۔ کسی کے گھر خوشی ہوتی تو پورا گاؤں شریک ہوتا اور کسی پر مشکل وقت آتا تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔ مگر آج کل ہر شخص اپنی زندگی، کام کاج، ذمہ داریوں اور پریشانیوں میں مصروف ہے۔ کسی کے پاس دوسرے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے، ہر کوئی اپنی اپنی ٹینشن میں الجھا ہوا ہے۔ وہ میل جول، بے غرض محبت، ایک دوسرے کا خیال اور باہمی تعاون آہستہ آہستہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ گاؤں آج بھی وہی ہیں، مگر وقت بدل گیا ہے، زندگی بدل گئی ہے اور لوگوں کے درمیان وہ پہلے جیسی اپنائیت کہیں کم ہوتی جا رہی ہے۔ 🥀❤️