@habib__baloch: کبھی کبھی انسان اپنے دکھ چھپا کر دوسروں کے احساسات کا خیال رکھتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اسے تکلیف پہنچی ہے، مگر پھر بھی خاموشی اختیار کر لیتا ہے، صرف اس لیے کہ کہیں اس کی وجہ سے کسی دوسرے کا دل نہ دکھ جائے۔ ہم اکثر کہہ دیتے ہیں کہ کوئی بات نہیں، حالانکہ بات بہت ہوتی ہے۔ ہم مسکرا کر معاملہ ختم کر دیتے ہیں، مگر دل کے اندر وہ الفاظ، وہ رویے اور وہ تکلیف کہیں نہ کہیں باقی رہ جاتی ہے۔ حبيب بلوچ 🕊️ #viralvideo