@babulfatahshopp: مصیبت آئے تو ہم پہلے فون اٹھاتے ہیں، کسی کو فون ملاتے ہیں کہ شاید کوئی مدد کر دے۔ اور جب سب دروازے بند ہو جاتے ہیں تو دل کہتا ہے، اب کیا ہوگا؟ اللہ نے اس کا جواب خود دے رکھا ہے۔ اے ایمان والو، صبر اور نماز کے ذریعے مدد مانگو۔ غور کیجیے، مدد مانگنے کا حکم ہے، مگر لوگوں سے نہیں، صبر اور نماز کے ذریعے اللہ سے۔ تو اگلی بار جب کوئی پریشانی گھیرے، تو سب سے پہلے وضو کیجیے، دو رکعت پڑھیے، پھر دل کھول کر مانگیے۔ یہ نسخہ اسے بھیجیے جو آج کل پریشان ہے۔ قرآن پاک، سورۃ البقرہ، آیت 153 #Allah #Deen #IslamicReminder