@user1193634651087: کبھی فرصت ملی تو لکھوں گی وہ تمام خوبصورت پل، جو میں نے سوچے ضرور تھے مگر کبھی جی نہیں پائی… وہ خواب جو آنکھوں میں سجائے تو بہت تھے، مگر حقیقت کی دہلیز تک کبھی نہ پہنچ سکے۔ وہ لمحے جنہیں دل نے جانے کتنی بار محسوس کیا، مگر زندگی نے انہیں جینے کا موقع ہی نہیں دیا۔ کچھ خواہشیں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں، بس خاموش ہو کر دل کے کسی کونے میں دفن ہو جاتی ہیں۔ کبھی فرصت ملی تو لکھوں گی اُن ادھورے خوابوں کا قصہ، اُن خاموش آنسوؤں کا حساب، اُن لوگوں کا ذکر جنہیں دل نے اپنا سمجھا مگر وقت نے اجنبی بنا دیا… اور اُن لمحوں کا بھی، جنہیں میں نے ہزار بار اپنے خیالوں میں جیا، مگر حقیقت میں ایک بار بھی نہ جی سکی۔ شاید تب لفظ کم پڑ جائیں، کیونکہ کچھ کہانیاں لکھی نہیں جاتیں… بس دل میں عمر بھر محسوس کی جاتی ہیں۔ 🥀

سیاہ بخت
سیاہ بخت
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 05 November 2026 04:09:52 GMT
52
6
0
2

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @user1193634651087, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About