@rashidali09: میں کسی شخص سے بیزار نہیں ہو سکتا ایک ذرہ بھی تو بیکار نہیں ہو سکتا اس قدر پیار ہے انساں کی خطاؤں سے مجھے کہ فرشتہ مرا معیار نہیں ہو سکتا اے خدا پھر یہ جہنم کا تماشا کیا ہے تیرا شہکار تو فی النار نہیں ہو سکتا اے حقیقت کو فقط خواب سمجھنے والے تو کبھی صاحب اسرار نہیں ہو سکتا تو کہ اک موجۂ نکہت سے بھی چونک اٹھتا ہے حشر آتا ہے تو بیدار نہیں ہو سکتا سر دیوار یہ کیوں نرخ کی تکرار ہوئی گھر کا آنگن کبھی بازار نہیں ہو سکتا راکھ سی مجلس اقوام کی چٹکی میں ہے کیا کچھ بھی ہو یہ مرا پندار نہیں ہو سکتا اس حقیقت کو سمجھنے میں لٹایا کیا کچھ میرا دشمن مرا غم خوار نہیں ہو سکتا میں نے بھیجا تجھے ایوان حکومت میں مگر اب تو برسوں ترا دیدار نہیں ہو سکتا تیرگی چاہے ستاروں کی سفارش لائے رات سے مجھ کو سروکار نہیں ہو سکتا وہ جو شعروں میں ہے اک شے پس الفاظ ندیمؔ اس کا الفاظ میں اظہار نہیں ہو سکتا احمد ندیم قاسمی

Songs and poetry lover
Songs and poetry lover
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 05 November 2026 04:11:41 GMT
3645
195
3
21

Music

Download

Comments

imranchaudhary2770
Imran Chaudhary :
کیا کہنے جناب
2026-11-08 06:17:51
0
surya_1967
Surya67 :
زبردست جی 🎤❤️
2026-11-06 00:56:35
0
zaidjafri74
Zaid Jafri :
[Red heart][Red heart][Red heart]
2026-11-07 14:22:05
0
To see more videos from user @rashidali09, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About