@gloriousgcs: 🌊 عالمی یومِ آگاہی سونامی (World Tsunami Awareness Day) ہر سال 5 نومبر کو دنیا بھر میں عالمی یومِ آگاہی سونامی منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد لوگوں میں سونامی کے خطرات، اس کے تباہ کن اثرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ سونامی سمندر میں زیرِ آب زلزلوں یا دیگر قدرتی عوامل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی طاقتور لہروں کا نام ہے، جو ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس دن ہمیں یاد دلایا جاتا ہے کہ بروقت اطلاع، احتیاطی تدابیر اور عوامی آگاہی کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ 🌍