@kingshaheen007: یہ وہی فخر زمان ہے جس پر بدترین تنقید کے نشتر چلائے جا رہے تھے، کہا جا رہا تھا کہ ٹیم پر بوجھ بن چکا ہے، بوڑھا ہو گیا ہے، اس کا بلا اب نہیں چلنے والا، جتنی جلدی ہو سکے اس سے جان چھڑا لو ورنہ یہ ٹیم کو لے ڈوبے گا۔ لیکن اس مردِ قلندر نے زبان سے کسی کو کوئی جواب نہیں دیا، بس کپتان اور کوچ کے اعتماد کا مان رکھا۔ اور پھر کیا ہوا؟ عین فائنل میں اس کا بلا ایسا گرجا کہ تاریخ رقم ہو گئی۔ ایک یادگار، دھواں دھار سنچری جڑ دی اور پاکستان کو پہلی بار ون ڈے ٹرائی سیریز کا چیمپئن بنا دیا! فخر زمان کی اس تاریخی اننگز نے مرتی ہوئی پاکستان کرکٹ میں دوبارہ روح پھونک دی ہے۔ اگر فخر یہ باری نہ کھیلتا تو پی سی بی، کپتان، کوچ اور پوری سلیکشن کمیٹی شدید ترین دباؤ کے نیچے دب جاتی۔ مگر فخر کے اس ایک شاہکار نے سارا منظرنامہ ہی بدل کر رکھ دیا؛ سب نے سکھ کا سانس لیا اور اب پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کا سورج پھر سے طلوع ہو رہا ہے۔ فخر زمان، تیرا شکریہ! تم نے واقعی پاکستان کرکٹ کی لاج رکھ لی۔