@urduamerica: ان شاء اللہ سے الحمدللہ تک، امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر عبدالسید کی تاریخی کامیابی امریکی وسط مدتی انتخابات میں مصری نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عبدالرحمان محمد السید ریاست مشی گن سے کامیاب ہوکر امریکی تاریخ کے پہلے منتخب مسلمان سینیٹر بن گئے۔ کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا، ’’آپ نے ایک ایسے امیدوار پر اعتماد کیا جس کی جیت کے امکانات سب سے کم سمجھے جارہے تھے۔‘‘ عبدالسید نے جذباتی انداز میں کہا، ’’ہم اب تک ان شاء اللہ کہتے رہے، لیکن آج اس ان شاء اللہ کو الحمدللہ میں بدل رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مشی گن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ #امریکی_انتخابات #عبدالسید #مشیگن #مسلم_امریکی #اردو_امریکہ