@faqeerzahidkhosa: إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ نہایت افسوس اور بوجھل دل کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مرحوم چاکر حسنانی گبول کے فرزند جعفر گبول زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے بالآخر داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔😭😭 پیارے بھائی جعفر گبول کو اللہ نے شہادت جیسا اعلیٰ مقام عطا فرمایا یقیناً اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ وہ جنت کے باغوں میں ہوں گے، جہاں ملائکہ کی جانب سے ان کا خوب استقبال ہو رہا ہوگا 🤲🤲 اس موقع پر ہم آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ سمیت متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور علاقے میں امن و امان یقینی بنایا جائے۔ نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔