@dcswabi1: صوابی: ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان صاحب کا تحصیل کمپلیکس ٹوپی کا اچانک دورہ ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صوابی محترمہ صبیحہ ہستم تحصیل کمپلیکس ٹوپی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سرکاری دفاتر کا معائنہ کرتے ہوئے دفتری امور، عملے کی حاضری، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کی حاضری اور سرکاری ریکارڈ چیک کیا اور دفاتر میں آنے والے شہریوں کو درپیش مسائل اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دفاتر میں نظم و ضبط برقرار رکھا جائے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔@NK