@sweetwhisper13: میں تمہیں کس طرح مانگوں خدا سے؟ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کون سی دعا ہے جو تمہیں ہمیشہ کے لیے میرا کر دے۔ کاش محبت کے بدلے مقدر بھی خریدا جا سکتا، تو میں اپنی ساری خوشیاں دے کر تمہارا نام اپنے نصیب میں لکھوا لیتا۔ 🥀 میں نے تمہیں کبھی چند لمحوں کے لیے نہیں چاہا، میری خواہش تو یہ تھی کہ زندگی کی ہر صبح تمہارے نام سے شروع ہو اور ہر رات تمہاری آواز پر ختم ہو۔ میں نے تمہارے ساتھ ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھا تھا جہاں جدائی کا کوئی راستہ نہ ہو، جہاں وقت بدل جائے مگر تمہارا ہاتھ میرے ہاتھ میں رہے۔ مگر محبت کی سب سے بڑی بے بسی یہی ہے کہ انسان کسی کو اپنی پوری کائنات بنا لیتا ہے، لیکن اُسے اپنے نصیب میں لکھوانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے خدا سے پوچھوں کہ اگر کسی کو اتنی شدت سے چاہنا بھی گناہ نہیں، تو پھر اُس کے بغیر جینے کی سزا کیوں ملتی ہے؟ **تمہیں پانے کی ضد نہیں، بس اتنی سی دعا ہے کہ اگر تم میرے نصیب میں نہیں ہو تو میرے دل کو تمہاری خواہش سے آزاد کر دے… کیونکہ تمہیں بھولنا میرے اختیار میں نہیں، اور تمہیں مانگتے رہنا میری زندگی کا سب سے طویل انتظار بن چکا ہے۔** ❤️🩹🥀 #viralvideo #unfrezzmyaccount #foryou #foryoupage
#اِس بار جو بچھڑے تو بُھلا دئیے جاؤ گے
نہ تُم مِثلِ یوسف ہو نہ میری آنکھیں یعقوب جیسی
💔🍁❤️🩹
کون یاد رکھتا ہے اب بچھڑے ہوؤں کو یار
یہ دنیا ہے یہاں تو رابتے بھی بدل جاتے ہیں
🥀✨🖤
شہرِ دل میں اب اجالا کون کرے
تم بھی تو گئے ہو پھر سے واسطہ کون کرے
🍂🌧️💔
فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اب
پکارو بھی تو آواز پلٹ کر آتی ہے
🥀🌧️✨
اب کسی سے بھی کوئی گلہ نہیں رہا
کچھ راستے ایسے تھے جو اکیلے ہی طے کرنے تھے
2026-11-09 15:03:02
1
یہ دنیا ہے دل والوں کی :
اے میری خوبصورت شہزادی!
میں نے کئی بار چاہا کہ،
تم پر ایک مکمل نظم لکھوں۔
مگر ہر بار لفظ میرے ہاتھ چھوڑ کر،
ادب سے خاموش ہو گئے۔
محبت شاید وہ احساس ہے،
جو لکھا کم اور جیا زیادہ جاتا ہے۔
اور تم سے میری محبت،
ان ہی احساسوں میں سے ایک ہے۔
کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ میں دنیا کو بتاؤں،
کے تم میری مکمل دنیا ہو
اور میری دنیا تم سے شروع ہو کر،
تم پر ہی ختم ہوتی ہے،
مگر پھر یاد آتا ہے کہ،
تم محبت سے پہلے عزت ہو،
اور اپنی محبت کی عزت کرنا،
اسے محفوظ بنا کے رکھنا،
میں اپنا فرض سمجھتا ہوں،
اس لیے میں تمہیں،
کسی نظم کا عنوان نہیں بناتا۔
بلکہ اپنے دل کی دھڑکنوں میں،
ایسے چھپا کر رکھتا ہوں،
جیسے کوئی نایاب ہیرا،
اپنی سب سے محفوظ جگہ پر رکھا جاتا ہے۔
تم میری سانسوں میں بسی ہوئی وہ دعا ہو،
جس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔
اور شاید یہی وجہ ہے کہ،
میں جتنا تمہیں محسوس کرتا ہوں،
اتنا تمہیں لکھ نہیں پاتا،
اور شاید یہی میری محبت کی،
سب سے بڑی حقیقت ہے،
میرے دل میں تمہارے لئے بےپناہ عقیدت ہے،
اور میں اس عقیدت کو ہی،
اپنی محبت سمجھتا ہوں،
جسے میں ساری دنیا سے محفوظ رکھنا چاہتا ہوں۔
ساحل
2026-11-05 21:00:08
1
To see more videos from user @sweetwhisper13, please go to the Tikwm
homepage.