جاؤ قاصد، ذرا اُن کے در پہ جا کر یہ سوال کرنا،
کہ اُن کے دیدار کی آخر قیمت کیا ہے؟
کہنا، ایک شخص مدتوں سے اُن کی ایک جھلک کا طلبگار ہے،
جس نے اپنی ہر خوشی، ہر دعا اور ہر خواب اُن کے نام کر رکھا ہے۔
اگر وہ کہیں کہ صرف ایک نظر کے بدلے دل دینا ہوگا،
تو کہنا دل پہلے ہی اُن کے نام ہے۔
اگر وہ کہیں کہ وفا کے بدلے عمر بھر کا انتظار کرنا ہوگا،
تو کہنا یہ انتظار بھی ہمیں منظور ہے۔
اور اگر وہ میری محبت کی قیمت پوچھیں،
تو بس اتنا کہنا…
وہ اگر جان بھی مانگیں تو ہم انکار نہیں کریں گے،
بس اُن سے کہنا سودا ذرا سوچ سمجھ کر نہیں،
دل سے پکا کر کے آنا… کیونکہ ہمیں اُن کے دیدار کے سوا کچھ نہیں چاہیے۔
2026-11-05 16:51:51
0
To see more videos from user @lyricsworld653, please go to the Tikwm
homepage.