@asadpashton1: میری فطرت میں نہیں ہے تماشہ کرنا… میں ہر بات پر شور مچانے والوں میں سے نہیں ہوں۔ بہت کچھ جانتا ہوں، بہت کچھ دیکھتا ہوں، مگر ہر سچ بول دینا بھی عقل نہیں ہوتی۔ کچھ باتیں وقت پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہوتا ہے، کیونکہ خاموشی بھی ایک جواب ہوتی ہے… اور بعض اوقات سب سے طاقتور جواب۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ چپ رہنے والا کمزور ہوتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ خاموش رہنے کے لیے اندر بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے۔ میں نے سیکھ لیا ہے کہ ہر جنگ لڑنی ضروری نہیں، اور ہر بات کا جواب دینا بھی ضروری نہیں۔ کیونکہ اصل جیت اپنے ظرف کو بچانے میں ہے، نہ کہ ہر محفل میں خود کو ثابت کرنے میں۔ جو سمجھنے والے ہیں وہ خاموشی بھی سمجھ لیتے ہیں، اور جو نہ سمجھیں… ان کے لیے وضاحت بھی بے معنی ہوتی ہے۔ It is not in my nature to be a showman. I have the capacity to remain silent even after knowing a lot. #creatorseachinsight #successmindest #ukcomedy #ukcreator