@jampur_ka_shazada: پاکپتن میں قیامت خیز ٹریفک حادثہ، بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب پاکپتن: دیپالپور روڈ پر 17 ایس پی اسٹاپ کے قریب ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین اور بھاری مشینری کی مدد سے تقریباً تین گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں اور علاج معالجے کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔#پاکپتن #پاکپتن_حادثہ #ٹریفک_حادثہ #بریکنگ_نیوز #بس_اور_ٹرک_تصادم #11_افراد_جاں_بحق #33_زخمی #ریسکیو1122 #پنجاب_نیوز #مریم_نواز #وزیراعلیٰ_پنجاب #دیپالپور_روڈ #روڈ_حادثہ #پاکستان_نیوز #BreakingNews #Pakpattan #RoadAccident #Rescue1122 #PunjabNews #MaryamNawaz