@usmansabir61: پاکپتن دیپالپور روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ، مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی 17 ایس پی اسٹاپ دیپالپور روڈ پر ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ حادثے میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے تقریباً تین گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے واقعے کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ زخمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور خون کا انتظام یقینی بنایا گیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو مزید بہتر طبی علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو علاج معالجے اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اللّٰہ پاک اس افسوسناک حادثے میں شہید ہونے والے تمام افراد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔ جو لوگ زخمی ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے، جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور ہر تکلیف سے نجات دے۔ یا اللّٰہ تمام متاثرہ خاندانوں پر اپنا خاص رحم و کرم فرما۔ آمین یا رب العالمین۔🤲🏻
2026-11-06 03:33:13
3
Rana :
ALLAH Mera bahiyo ko shifaaa Ata kr amen 😢😢 sum ameeen 😢😢
2026-11-06 18:00:44
0
Zahid Iqbal Hunjra :
good reporting
2026-11-05 18:10:33
1
sana Akbar :
2026-11-06 01:20:12
0
Zahid Iqbal Hunjra :
great job by medical officials
2026-11-05 18:11:00
1
aftaab3424 :
🥰🥰🥰
2026-11-06 04:24:35
1
aftaab3424 :
❤️❤️❤️
2026-11-06 04:24:36
1
Dr shahzad Joyia :
❤️❤️❤️
2026-11-05 18:01:05
1
noor_jee22 :
👍👍👍
2026-11-05 20:28:50
1
꧁༒ . 𝐑𝐚𝐣𝐚 𝐁𝐢𝐥𝐚𝐥 . ༒꧂ :
💞💞💞
2026-11-05 18:50:29
1
Imran bhatti :
❤️❤️❤️
2026-11-05 21:17:21
1
Naheel javed :
❤️❤️❤️
2026-11-06 11:55:20
0
Malik Allah Rakha khokhar 8895 :
❤️❤️❤️
2026-11-06 11:20:38
0
saleem664 :
🤲🤲🤲
2026-11-06 12:30:13
0
Malik Allah Rakha khokhar 8895 :
🥰🥰🥰
2026-11-06 11:20:36
0
Malik Allah Rakha khokhar 8895 :
❤️❤️❤️
2026-11-06 11:20:33
0
ulfat Dogar :
🥰🥰🥰
2026-11-06 07:33:12
0
alihaidar131 :
[Crying][Crying][Crying]
2026-11-06 17:11:20
1
kind boy :
😭😭😭
2026-11-06 07:51:48
0
Foji don :
🥰🥰🥰
2026-11-06 08:36:00
0
Hammad Alam :
🥰🥰🥰
2026-11-06 10:04:24
0
ALI SHAN CHADHAR 154 :
❤️❤️❤️
2026-11-06 06:49:37
0
Rana danish :
💕💕💕
2026-11-06 06:31:41
0
Mian Muhammad falak Sher :
❤️❤️❤️❤️💓💓💓💓🥰🥰
2026-11-06 06:14:37
0
user4979815747842 :
💋💋💋
2026-11-05 19:37:12
0
To see more videos from user @usmansabir61, please go to the Tikwm
homepage.