@faiz.rasool6356: پانچ سال تک ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں لڑنے والے میاں بیوی، طلاق کے کاغذات ہاتھوں میں لیے عدالت پہنچے تھے۔ وکلا اپنے اپنے دلائل دے رہے تھے، جج نے شوہر سے پوچھا کہ کیا آپ اب بھی اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتے ہیں؟ شوہر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور ہلکا سا مسکرا دیا۔ بیوی نے اپنے ہاتھ میں پکڑے طلاق کے کاغذات پھاڑ دیے، دوڑ کر شوہر کے گلے لگ گئیں اور زار و قطار رونے لگیں۔ شوہر نے بھی انہیں گلے لگا لیا۔ جس عدالت میں پانچ سال کی لڑ۔ائی کے بعد دو لوگوں کو ہمیشہ کے لیے جدا ہونا تھا وہاں ایک مختصر لمحے میں دونوں نے ایک دوسرے کو دوبارہ اپنا لیا۔۔۔ یہ واقعہ انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پیش آیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق سوربھ سنگھ اور شیکھا سنگھ کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے۔ بات اتنی بڑھی کہ شیکھا نے شوہر کے خلاف جہیز کے مطالبے، گھریلو تشد۔۔ د اور ذ۔۔ ہنی اذ۔۔ یت کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی۔ اس مقدمے کی ایک اہم قانونی تاریخ 31 اگست 2024 ہے۔ اس روز ٹرائل کورٹ نے جوڑے کے کم عمر بیٹے کے لیے ماہانہ 20 ہزار انڈین روپے عبوری نان نفقہ مقرر کیا تاہم شیکھا کی اپنی نان نفقے کی درخواست مسترد کر دی۔ شیکھا نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ بعد ازاں 4 اکتوبر 2025 کو تیس ہزاری عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ابھیشیک گوئل نے اس فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے شیکھا کے لیے بھی ماہانہ 15 ہزار روپے عبوری نان نفقہ منظور کیا جبکہ بیٹے کے لیے 20 ہزار روپے کی ادائیگی برقرار رکھی۔ اس دوران دونوں خاندانوں کو مالی اور ذہنی طور پر شد۔۔ید مشکلا۔ ت کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر جون 2026 کے ابتدائی دنوں میں اس کہانی میں ایک ایسا موڑ آیا جس نے پانچ سال کی تلخی کو بدل کر رکھ دیا۔ شیکھا کے والد کو دل کا دورہ پڑا۔ گھر کے مالی حالات بھی ایسے نہیں تھے کہ انہیں فوری طور پر کسی مہنگے نجی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا جاتا چنانچہ انہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جب سوربھ کو اپنے سسر کی بیماری کا علم ہوا تو اس نے پرانے اختلافات اور مقدمات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ان کی مدد کا فیصلہ کیا۔ وہ انہیں بہتر علاج کے لیے گروگرام کے معروف نجی ہسپتال میڈانتا لے گیا اور علاج میں تعاون کیا۔ رپورٹس کے مطابق بروقت اور بہتر علاج کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔ اس کے اگلے روز دونوں ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچے جہاں ان کے مقدمے کی سماعت ہونا تھی۔ وکلا دلائل دے رہے تھے کہ جج نے سوربھ سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی طلاق دینا چاہتے ہیں؟ سوربھ نے شیکھا کی طرف دیکھا اور مسکرا دیا۔ بس پھر کیا تھا شیکھا نے طلاق کے کاغذات پھاڑ دیے اور اپنے شوہر سے لپٹ گئیں۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی جذباتی ہوگئے۔۔۔ کبھی کبھار زندگی میں ایک لمحہ ایسا ضرور آتا ہے جو برسوں کی تلخی پر بھاری پڑ جاتا ہے۔۔۔۔اور برسوں کی دوریوں کو سمیٹ کر آپ کو اپنوں کے قریب لا دیتا ہے۔۔ ❤️ ادیب یوسفزئی
رب نے پوچھا کیا چاہتی ہو،میں نے بولا کچھ زیادہ نہیں جو پوسٹ پڑ رہا ہے،،اس کی ماں کو زندگی دے 🤲♥️✨
2026-11-06 03:42:30
690
🔥Romeeo jutt🔥 :
shukr ha aaj muhabt ki jeet hui 🥺🥺🥺🥺
2026-11-06 07:28:24
67
A... :
Allah pak inki capule ko hamesha salmat rakhna
2026-11-06 02:44:51
178
🥀it's ZöYÃ࿐🥀❤️🩹 :
تو ثابت ہوا انا نے ما ت کھا لی آ ج💕
2026-11-06 12:01:40
42
Alira Aylii :
Is felsy ko pora hony sy pehly me b us sy khud pochna chahti ti pr wo aya hi ni mery bohat sy sawal 8 saal sy aj b mery dill me dafan h
2026-11-06 04:56:07
15
Mano :
good decision 😉
2026-11-05 20:53:59
107
mama k shahzada 🥰 :
hayy Allah g Kash mara rishta bi asa he badal jy os ka Dil ma bi asa raham a jy [Crying]
2026-11-06 05:13:18
19
Saqlaincheema :
Allah kry sb jory Jo talaq lma chahty hn wo b asy kr ly sulah
2026-11-06 03:36:44
25
Dr. ⃟F🅰️iZi🩺K H A N🔇 :
وہ چھوڑ کر گیا تو ہم نے آواز تک نہ دی، دل میں درد بہت تھا مگر فریاد تک نہ کی۔ 💔
جسے اپنی زندگی سمجھ کر چاہا تھا ہم نے، اُسی نے ہمیں زندگی میں تنہا چھوڑ دیا۔
2026-11-06 04:31:30
12
MyLifeLineMyHubbyـ❥ـ٨❤️🇸🇦 :
Good Decision Allah sub Betiyu Betoo K Nasib Achy kre Ameen sum Ameen
2026-11-05 21:30:52
27
𝐶ℎ𝑢𝑧𝑖 😉🐣🐤 :
رب نے پوچھا کیا چاہتی ہو،میں نے بولا کچھ زیادہ نہیں جو پوسٹ پڑ رہا ہے،،اس کی ماں کو زندگی دے 🤲♥️✨
2026-11-06 08:06:47
16
JANN💕💗💖 :
mery Sath bhe aisy hi ho or hum ak ho jaye
2026-11-06 07:12:23
8
Mohxin Rajput :
Lucky man 🥺🥺🥺
2026-11-06 13:24:55
0
Ali :
ماشاءاللہ آللہ ان کو اپنی زندگی خوش رکھے
2026-11-06 03:14:06
14
loyalty test🥺 :
welldon super
2026-11-06 02:03:07
19
SaDDam HuSSain👍 :
allah pak har us insan k dil mein reham dale jo talak lene ki sochte hai🤲🏻
2026-11-06 16:11:47
2
user4128744854068 :
good luck 👍
2026-11-06 14:52:37
0
nainamalik :
shaitan ko hara dia
2026-11-06 13:05:39
6
❤️❤️💫JریجA💫❤️❤️ :
Allah asy hidyt dy asy is Tim jo asa karty h 🥰✨✨
2026-11-06 10:21:56
7
Ali :
اور دوبارہ ایسی غلطی کرنے سے بچائے
2026-11-06 03:14:29
6
میں سکون محبت ہوں دل کا :
شکر الحمدللہ ماشاءاللہ
2026-11-06 07:23:30
3
B.M.jan :
زبردسٹ ہیرو[Heartwarming]
2026-11-06 09:42:56
4
jatti :
allah in duno ko hamsha kush Rakh ameen mashallah bhi 👍
2026-11-06 04:36:24
4
Zahid Shah :
🥰🥺🥺🥺🥺🥺 mashallha
2026-11-06 05:00:03
3
Rimsha rajpoot :
esa hi hona Chahye [Heartwarming]
2026-11-06 03:44:14
3
To see more videos from user @faiz.rasool6356, please go to the Tikwm
homepage.