@poetticcore: کہنے میں کتنا آسان ہے نا کہ محبت میں انا کی کیا گنجائش مگر شاید ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ محبت ہمیشہ بےوفائی سے نہیں مرتی کبھی کبھی اسے انا بھی نگل جاتی ہے۔ جانتے ہیں محبت کب جل کر راکھ ہوتی ہے؟ جب انا کی ایک چنگاری سمندر جیسی گہری محبت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ پھر نہ کوئی سمندر اپنی گہرائی باقی رکھتا ہے نہ کوئی ساحل اپنی وسعت۔ اور المیہ تو یہ ہے کہ آخر میں کوئی شکست خوردہ دکھائی نہیں دیتا مگر دونوں ہار چکے ہوتے ہیں۔ پھر وقت گزرنے کے ساتھ اس رشتے کے کھنڈرات بھی مٹ جاتے ہیں یہاں تک کہ نشان تک باقی نہیں رہتا اُن لوگوں کا جو کبھی ایک دوسرے کی ذات میں پورے کے پورے مقیم ہوا کرتے تھے #fory #fyp #pleasegoviral #fyppppppppppppppppppppppp #unfreezemyaccount