@comrade.hamadxlife: یونیورسٹی روڈ پر طلباء غیر محفوظ کیوں؟ 🛑 آج یونیورسٹی آف ہری پور کے روڈ پر ڈکیتی اور فائرنگ کے خوفناک واقعے نے ہری پور کی امن و امان کی صورتحال پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ طالب علموں سے موبائل فون اور نقدی چھیننا اور سیدھی گولی چلا دینا کسی صورت قابلِ برداشت نہیں! ہم ہری پور پولیس اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ: 1: واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ 2: یونیورسٹی روڈ پر مستقل پولیس گشت اور سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔ 3: طلباء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ جب تک ہمیں انصاف اور سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں ملتی، ہماری آواز خاموش نہیں ہوگی۔ #UniversityOfHaripur #JusticeForStudents #HaripurPolice #StudentSafety #Haripur @🚩PSF UOH 🚩 @🚩صوابی سٹوڈنٹ سوسائٹی🚩 @Shafiq pakhtoon