@shahzadahmd73: قلعہ دیدار سنگھ: مبینہ فائرنگ، دو نوجوان شدید زخمی محلہ قصوریاں میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں خرم اور عبدالرحمن زخمی ہوگئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ حملہ آور کیو ایس ایف (QSF) تنظیم سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی مبینہ طور پر اسلحہ اور ڈنڈوں کے ذریعے نوجوانوں کو ڈراتے دھمکاتے رہے ہیں۔ زخمیوں کے مطابق ملزمان نے آتے ہی کلمہ پڑھنے کا کہا اور پھر فائرنگ کردی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے ہیں، جبکہ زخمیوں نے سی پی او گوجرانوالہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے۔