@apnosyhaarihuilarki894: ہمیں ہماری ہی سوچیں کھا جاتی ہیں۔۔۔ کچھ لوگ اپنی ہی سوچوں کے حصار میں اس قدر قید ہو جاتے ہیں کہ انہیں دنیا سے زیادہ اپنے ذہن کا شور تھکا دیتا ہے۔ ہر بات کو دل سے محسوس کرنا، ہر رویّے کے پیچھے چھپی وجہ تلاش کرنا، کسی کے لہجے میں معمولی سی تبدیلی کو بھی دل پر لے لینا، دوسروں کی خاموشی کے ہزار مطلب نکالنا اور گزرے ہوئے لمحوں کو بار بار یاد کرکے خود کو الجھائے رکھنا، یہ سب آہستہ آہستہ انسان کے اندر کا سکون چھین لیتے ہیں۔ ہم کبھی اُن باتوں پر بھی گھنٹوں سوچتے رہتے ہیں جنہیں شاید دوسروں نے چند لمحوں میں بھلا دیا ہوتا ہے۔ کبھی کسی کے بدلے ہوئے رویّے کی وجہ تلاش کرتے ہیں، کبھی اپنے کہے ہوئے لفظوں کا حساب لگاتے ہیں اور کبھی اُن سوالوں کے جواب ڈھونڈتے رہتے ہیں جن کا جواب شاید کبھی ملنا ہی نہیں ہوتا۔ عجیب کیفیت ہوتی ہے کہ دل کسی ایک بات سے نکلنا چاہتا ہے مگر ذہن اُسی بات کو بار بار دہرا کر ہمیں وہیں لے جاتا ہے۔ #sadgirl🥀 #sadvibes