@afnan_khan__009: اپنے دشمن پر شک مت کرو، کیونکہ دشمن تو سامنے سے وار کرتا ہے، اصل خوف تو اُس شخص سے ہونا چاہیے جو دوست بن کر تمہارے ساتھ چل رہا ہو۔ ہر مسکراتا ہوا چہرہ مخلص نہیں ہوتا، ہر ساتھ دینے والا تمہارا خیرخواہ نہیں ہوتا اور ہر محبت بھرے لہجے کے پیچھے سچائی نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی سب سے گہرا زخم وہی انسان دیتا ہے جس پر ہم آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں۔ جسے ہم اپنا سمجھ کر اپنے راز بتاتے ہیں، وہی کبھی ہماری کمزوریوں کو ہتھیار بنا لیتا ہے۔ زندگی نے ایک بات ضرور سکھائی ہے کہ دشمن کی دشمنی سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا اپنوں کی منافقت سے ہوتا ہے۔ اس لیے ہر کسی پر اندھا اعتماد مت کرو، لوگوں کو ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ ان کے کردار اور وقت پر کیے گئے عمل سے پہچانو، کیونکہ بعض اوقات قاتل دشمن نہیں بلکہ تمہارا اپنا یار بھی ہو سکتا ہے۔ 🖤🥀 #fyp #foryou #foryoupage #urdushayari #viral #video #100kviews #urdupoetry