@herownsecret: کبھی کبھی انسان اتنا کچھ سہہ چکا ہوتا ہے کہ اُسے اپنی ہی زندگی ایک بوجھ محسوس ہونے لگتی ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ کاش کوئی ایسا لمحہ آئے جب ماضی کی تلخ یادیں، ادھورے خواب، ٹوٹے ہوئے رشتے اور دل پر لگے زخم سب خاموش ہو جائیں۔ کتنی عجیب بات ہے نا کہ انسان سب کچھ بھلانا چاہتا ہے مگر یادیں اُس کا پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ ہر رات خود کو سمجھاتے ہوئے گزرتی ہے کہ اب مزید نہیں سوچنا، اب کسی بات پر نہیں رونا، مگر صبح ہوتے ہی وہی درد پھر سے دل کے دروازے پر دستک دینے لگتا ہے۔ اے خدا! میں اب مزید بکھرنا نہیں چاہتی، مجھے میرے ہی خیالوں سے نجات دے، میرے دل کو اتنا سکون دے کہ میں دوبارہ زندگی سے محبت کرنا سیکھ سکوں۔ مجھے کسی معجزے کی نہیں، بس چند پُرسکون لمحوں کی ضرورت ہے جہاں دل کو درد کے بجائے امید محسوس ہو۔ #foryou #growmyaccount #foryoupage #unfreezemyacount #sad