@kingshaheen007: قائداعظم ٹرافی میں بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام! بابر اعظم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے! .💔 قائدِ اعظم ٹرافی میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک بار پھر اپنی روایتی کمزوری کا شکار ہو کر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فاٹا کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں اچھی شروعات ملنے کے باوجود بابر اعظم آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو چھیڑنے کی اسی پرانی عادت کے باعث آؤٹ سائیڈ ایج دے بیٹھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلپ فیلڈر نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔ فاٹا کے باؤلر شاہد عزیز کی گیند پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم نے 78 گیندوں کا سامنا کیا، تاہم وہ کریز پر سیٹ ہونے کے بعد اپنی اس اننگز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔🏏💔 چھ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ پر راج کرنے والے بابر اعظم کے بارے میں ایسا کس نے سوچا تھا کہ ڈومیسٹک نے بھی وہ اس طرح کی مشکلات کا سامنا کریں گے بابر اعظم ایک بار پھر ناکام یہ ان کی بیک ٹو بیک ساتویں اننگ ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں بغیر کسی 50 پلس سکور کے .🏏⛔🤔