@hbkhan1011: مسلسل تیسری مرتبہ زونل چیمپئن! آج انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماڈرن سکول سسٹم اینڈ کالج براول اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گنوڑی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں ماڈرن سکول سسٹم کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور زونل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گنوڑی کی ٹیم نے مقررہ آٹھ اوورز میں 67 رنز بنائے۔ ماڈرن سکول سسٹم کے باؤلرز نے ابتدا ہی سے ذمہ دارانہ اور مؤثر باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ بالخصوص کپتان خبیب الحق، عبداللہ، احرار، ریحان اور ذیشان سمیت دیگر باؤلرز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کو محدود مجموعے تک روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جواب میں ماڈرن سکول سسٹم کے بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ ریحان، ہمایوں،مرتضی خان پولارڈ،احرار اور یحییٰ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور فائنل میں اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ الحمدللہ! ماڈرن سکول سسٹم اینڈ کالج براول نے مسلسل تیسری مرتبہ زونل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، ٹیم ورک اور مسلسل بہترین کارکردگی کا ثمر ہے۔ ہم اپنے تمام کھلاڑیوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ #ThreeTimesZonalChampions #MSSBarawal #ZonalChampions2026 #InterSchoolCricket #ChampionsAgain #everyonehighlightsfollowers #million #views