@alizaib_74: ابھی تو تم غفلت کی زندگی جی رہے ہو لیکن جب شعور آ جائے گا وہ اندر سے ہلچل شروع کر دے گا اور بغیر تمہاری چاہ کے سوچیں داخل کرے گا اور بصیرت دینا شروع کرے گا اور عقل بڑھا دے گا۔ پہلے تمہیں بدی سے پاک کرے گا اور سارے گناہ بخش دے گا جو تم نے اپنی ذات کے ساتھ کیے ہیں۔ تمہیں رولائے گا اور خوب چوٹ دے گا جہاں جہاں جہاں تم نے دل لگایا وہاں وہاں سے توڑے گا۔ تمہاری ہر امید کو توڑا جائے گا تا کہ اپنے ساتھ جوڑا جائے۔ تم اُسے کچھ عرصہ میں حاصل نہیں کر سکتے تم پر محنت جاری ہے اور یہ بھی وہی کر رہا 20 سے 30 سال تمہیں چوٹ دینے دی اور تمہاری زندگی میں ایسے لوگ داخل ہونے دئیے جو تمہیں یقیقن دلوا دیں کہ یہ دنیا جھوٹوں کی ہے اور سچا صرف ایک رب ہے۔ وہ تمہارے لیے حق اور باطل واضح کر دے گا خیر یہ لمبے مراحل ہیں مختصراً تم کچھ بھی نہیں کر سکتے ہو جو بھی کرتا ہے وہ خود کرتا ہے اور وہ تمہیں جلد معلوم کروا دے گا، تمہیں تو اُسی کی چاہ میں راضی ہونا پڑتا ہے چاہے خوشی سے چاہے غمی سے۔ وہ تمہارے پیدا ہوتے ہی تم میں چھپا ہے لیکن بولتا نہیں ہے ہاں وہ بولے گا بھی جب وہ چاہے گا جب وہ تمہیں اس قابل کر لے گا۔ جب وہ بولے گا تمہاری زندگی بدل جائے گی اور تمہیں تمام خوشیاں حاصل ہو جائیں گی پھر کوئی حصرت باقی نا رہے گی۔ اللّٰہ کے قرب کی کوئی حد نہیں ہے وہ ایک لامحدود ذات ہے تم تھک جاؤ گے لیکن تمہارا عشق تمہیں تھکنے نہیں دے گا تمہیں آگے لے کر چلتا جائے گا۔ کچھ چنے ہوتے ہیں کچھ کو اس قابل کرتا ہے۔ کچھ کو گھسیٹ لیتا ہے کچھ کو اپنی چاہ لگا دیتا ہے۔ تمام انبیاء نے صرف ایک اللّٰہ کا تعارف کروانا چاہا کہ اس کی پہچان کرو اور ہمیشہ واسطے کامیاب ہو جاؤ۔ وہ تم سے ضرور بات کرے گا اور سوال بھی کرے گا اور جواب بھی دے گا مگر اُسے پہلے تم کو اس قابل کر لینے دو۔ وہ یکتا ہے لیکن ہم سب میں ہے۔ ہم بہت گنہگار ہیں اُس کے ساتھ چلنے کے قابل نہیں ہیں لیکن یہ بھی اُسی کا فضل ہے جو ہمیں اس قابل کر دیتا ہے۔ جب وہ تمہیں اندر سے نظر آئے گا پھر باہر سے بھی آنے لگ جائے گا پھر کائینات کے زرے زرے اور ہر ہر روپ میں اسی کو پاؤ گے۔ پھر تمہاری اوڑان شروع ہے باقی روحوں کے ساتھ جو کہ عرش کی جانب سفر کر رہیں اور رواں دواں ہیں۔ آخری بات وہ بکنے واسطے تیار بھی خود ہے اور خریدار بھی خود بناتا ہے اس کی 99 صفات کے علاوہ لامحدود ہیں ایک یہ کہ [قدر کروانے والا] وہ تم میں تب ہی ظاہر ہو گا جب اپنی قدر کروا لے گا کیونکہ خریداروں سے پہلے بکنے والا نہیں آتا۔ #allah #sufism #tasawwuf #quran #islam