@edits.by.br: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے، اور ہر ایک میں خیر ہے۔ تو اس چیز کی حرص کر جو تجھے نفع دے، اور اللہ سے مدد مانگ، اور عاجز نہ بن۔ اور اگر تجھے کوئی مصیبت پہنچ جائے تو یہ نہ کہہ: 'اگر میں یوں کرتا تو یوں ہوتا'، بلکہ یہ کہہ: 'اللہ کی تقدیر یہی تھی اور اس نے جو چاہا کیا'، کیونکہ 'اگر (کاش)' کا لفظ شیطان کے (وسوسوں کا) دروازہ کھولتا ہے۔" #drisrarahmad #foryou #editsbybr #islamicvideo #quranverse