@ayazen44: کسی کی ضرورت بننا کوئی بڑی بات نہیں، اصل مقام تو تب ہے جب آپ کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود کوئی آپکو کھونا نہ چاہے۔حقدار وہ نہیں ہوتا جسے آپ کی ضرورت ہو، بلکہ وہ ہوتا ہے جو آپ کی قدر کرنا جانتا ہو ۔ دنیا میں بہت سے لوگ آپ کے قریب صرف اپنی ضرورتوں کے لیے آتے ہیں کسی کو آپ کا وقت چاہیے، کسی کو محبت، کسی کو وفاداری اور کسی کو آپ کی مدد۔ مگر جب ان کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو آپ کی اہمیت بھی ان کی زندگی سے ختم ہو جاتی ہے۔سب سے زیادہ اذیت تب ہوتی ہے جب احساس ہو کہ آپ کسی کے لیے انسان نہیں، صرف ایک ضرورت تھے۔حقیقی قدر کرنے والا وہ ہوتا ہے جو آپ کے اچھے وقت ہی نہیں، آپ کے بدترین حالات میں بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔کیونکہ ضرورت ختم ہونے پر چھوڑ دینے والے بہت ملتے ہیں، مگر بے غرض ہو کر ساتھ نبھانے والے قسمت سے ملتے ہیں . . . . . . . #foryou #fyp #viral #foryoupage #tiktokviral