@imamali_urdu: خطبۂِ فدکیہ اور باطل کی رسوایی خطبۂِ فدک کو پڑھنا بہت ضروری ہے۔ حضرتِ فاطمہؑ کے دشمنوں نے جب اِن سے باغِ فدک کو چھین لیا، تو آپ فرماتی ہیں: أَمْ أَنْتُمْ أَعْلَمُ بِخُصُوصِ الْقُرْآنِ وَ عُمُومِهِ مِنْ أَبِی وَ ابْنِ عَمِّی؟! تم نے قرآن کا سہارا لیا تم سمجھتے ہو کہ قرآنی احکام کو بہت زیادہ جانتے ہو، مگر نہیں! قرآنی آیات کو، قرآنی احکام کو میرے بابا اور ان کے چچازاد بھائی علیِ مرتضیٰ علیہالسلام کے علاوہ کوئی زیادہ نہیں جانتا۔ بی بی فرماتی ہیں: یَا ابْنَ أَبِی قُحَافَةَ، أَفِی كِتَابِ اللَّهِ أَنْ تَرِثَ أَبَاكَ وَ لَا أَرِثَ أَبِی؟ میں تم سے ایک سوال کرنا چاہتی ہوں کہ وہ کون سی دلیل ہے جس سے تم اپنے باپ کے وارث تو بن سکتے ہو، لیکن میں اپنے بابا کی وارث نہیں بن سکتی؟ أَمْ هَلْ تَقُولُونَ: إِنَّ أَهْلَ مِلَّتَیْنِ لَا یَتَوَارَثَانِ؟ أَ وَ لَسْتُ أَنَا وَ أَبِی مِنْ أَهْلِ مِلَّةٍ وَاحِدَةٍ؟ تم یہ سمجھتے ہو کہ مختلف مذہب کے ماننے والے ایک دوسرے سے ارث نہیں لے سکتے؟ جو میرے بابا کا دین ہے وہ میرا دین ہے۔ الاحتجاج، طبرسی، خطبۂ فدکیہ، ج1، ص97 #bibifatimazahraص #fyp #yazahra #explore #videoviral