@zahirshahkamal: بریکوٹ: قومی امن جرگہ کی کوششیں کامیاب، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ اور سابق چیئرمین فضل الوہاب کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات خوش اسلوبی سے ختم، دونوں فریقین نے جرگے کے ذریعے صلح کر لی۔چیف کوآرڈینیٹر قومی امن جرگہ امیر ذیب باچا اور دیگر معززین نے مصالحت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر باہمی احترام، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔