@m.psl39: مجھے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ پچھتاوا فخر زمان کو اس تاریخی اننگز پرآؤٹ کرنے کا ہے ،ساؤتھ افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کا اپنے حالیہ انٹرویو میں فخر زمان کے خلاف کیے گئے متنازع رن آؤٹ (193 رنز کی اننگز) پر انتہائی جذباتی اور پشیمانی سے جب ڈی کوک سے سوال پوچھا گیا کہ: "زندگی میں کوئی ایسا کام جس کا آپ کو آج بھی پچھتاوا ہو؟" تو انہوں نے ماضی کا ورق الٹتے ہوئے کہا: "مجھے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ پچھتاوا تب ہوتی ہے جب میں نے پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو 193 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔ گیند میرے ہاتھ میں تھی لیکن میں نے فیلڈر کو جان بوجھ کر آواز لگائی کہ 'گیند جلدی پھینک'، جس سے فخر زمان سمجھے کہ گیند دوسرے اینڈ پر جا رہی ہے۔ وہ پیچھے مڑ کر دیکھنے لگے اور کریز سے باہر رہ گئے، اور میں نے انہیں رن آؤٹ کر دیا۔ اس میچ کے بعد، جب بھی میں رِی پلے میں وہ منظر دیکھتا تھا، تو مجھے افسوس ہوتا تھا کہ مجھے ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کیونکہ اس میچ میں فخر زمان نے جو اننگز کھیلی تھی، وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور یادگار اننگز میں سے ایک تھی اور وہ ڈبل سنچری کے حقدار تھے "میں اس واقعے کے بعد دو بار فخر زمان کے کمرے میں گیا اور ان سے باقاعدہ معافی مانگی۔ لیکن فخر نے کمالِ ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے لگایا اور کہا: 'کوئی بات نہیں شاید ڈبل سنچری میری قسمت میں ہی نہیں تھی۔ لیکن مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے، کیونکہ میں کبھی اپنی سنچریوں یا ذاتی ریکارڈز کے لیے نہیں، بلکہ ہمیشہ اپنی ٹیم کی جیت کے لیے کھیلتا ہوں!'" #suggestedforyou