@haidermola7865: تاریخ کا ایک نایاب ورق امير المومنین مولا علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی قدیم ترین یادگار : یہ تاریخی اور نایاب ترین تصویر نجف اشرف، عراق کی ہے، جسے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کی جانے والی ابتدائی ترین تصاویر میں شمار کیا جاتا ہے۔ - اس تصویر کے پس منظر میں شہنشاہ ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ مبارک کا وہ قدیم اور عالی شان گنبدِ اطہر نظر آ رہا ہے جو صدیوں سے کروڑوں دلوں کا مرکز عقیدت ہے۔ تصویر کا تاریخی پس منظر اور حرم کی توسیع یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر اس دور کی یادگار ہے جب مولا علی کا حرم پاک اپنی اصل اور قدیم تاریخی شکل میں موجود تھا۔ بعد کے ادوار میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور حرم مطہر کی عظیم توسیعی منصوبوں (خصوصاً صحن فاطمہ کی تعمیر کے باعث روضہ مبارک کے بالکل قریب موجود قبرستان کے ایک بڑے حصے اور پرانی قبروں کو ہٹا کر وہاں وسیع صحن برآمدے اور راستے تعمیر کر دیے گئے۔ تصویر میں سامنے کھڑے بزرگ ،زائر ان کا روایتی لباس اور ہاتھ میں تھامی لاٹھی اس دور کی سادگی اور بارگاه علوی میں زائرین کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتی ہے۔ نجف اشرف اور وادی السلام حرم مطهر مولا علی کے اردگرد دنیا کا سب سے بڑا اور مقدس ترین قبرستان وادی" "السلام پھیلا ہوا ہے، جہاں لاکھوں مومنین اولیاء اللہ اور جلیل القدر انبياء كرام آرام فرما ہیں اور روایات کے مطابق جہاں مومنین کی روحیں جمع ہوتی ہیں ♥️ #foryoupage #viral_video_tiktok #plzunfreezemyaccount💔🥺