@paighameislam69: توکل وہ راستہ ہے جس کے ذریعے آگ ٹھنڈی کر دی جاتی ہے! یہ وہی توکل ہے جس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ کو باغ بنا دیا، یہ وہی توکل ہے جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لیے دریا میں راستہ بنا دیا، یہ وہی توکل ہے جس نے یوسف کو برسوں بعد یعقوب سے ملوا دیا، اور یہ وہی توکل ہے جس نے شدید طوفان میں نوح علیہ السلام کی کشتی کو پار لگا دیا۔ تو پھر کیا تم اپنے رب پر توکل نہیں کرو گے؟؟ وہ رب جو ناممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا ہے، وہ رب تمہاری چھوٹی سی پریشانی کو بھی ختم کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ بس تم ایک بار دل سے اس پر بھروسہ کر کے تو دیکھو۔ جب سارے سہارے ٹوٹ جائیں، جب سارے راستے بند ہو جائیں، تب بھی ایک راستہ کبھی بند نہیں ہوتا اور وہ ہے اللہ کا راستہ۔ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ توکل کرو، صبر کرو، تمہارا رب تمہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

🕋🤍پیغامِ اسلام
🕋🤍پیغامِ اسلام
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 06 November 2026 15:00:21 GMT
384
50
2
1

Music

Download

Comments

asfand.ali2233
itx..asfand.ali :
🥰🥰🥰
2026-11-06 16:13:57
1
To see more videos from user @paighameislam69, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About