@_amirka4:

amirka❤
amirka❤
Open In TikTok:
Region: FR
Friday 06 November 2026 18:55:08 GMT
8917
518
49
56

Music

Download

Comments

dokshokoveldar
Eldar :
ты мне нравишься
2026-11-06 22:12:30
3
yasm_891
ᥫ᭡. :
Амирка снова в реках радует 💗
2026-11-14 09:42:35
3
ricardorossi321
Rich 😎✌🏻 :
2026-11-23 06:17:40
1
netynebydet3
صبر :
моя амира💙
2026-11-07 20:33:08
1
dokshokoveldar
Eldar :
2026-11-06 22:03:51
0
dokshokoveldar
Eldar :
2026-11-06 22:03:54
0
dokshokoveldar
Eldar :
2026-11-06 22:12:12
0
rmu582
maj :
Кто по нации?
2026-11-22 08:14:54
2
dokshokoveldar
Eldar :
2026-11-06 22:12:15
0
rrm11k
฀ :
😍😍
2026-11-10 17:29:45
1
yaddd2611
yaddd2611 :
❤️❤️❤️
2026-11-07 18:03:32
1
ruselll_01
russell_crush_01 :
🥇
2026-11-20 17:56:58
0
To see more videos from user @_amirka4, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

ایک طرف شاہزیب خانزادہ کو شاہ رخ جتوئی کیس نے ملک گیر شہرت دی اور ان کا نام پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدالت میں بھی گونجنے لگا، تو دوسری طرف شاہ رخ جتوئی کے والد اور 2007ء میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی معزولی کے بعد ان کی جگہ حلف اٹھانے والے چیف جسٹس کے درمیان دوستی اور مبینہ طور پر رشتہ داری بھی تھی۔ یوں ایک طرح سے پرانے حساب چکانے کا افتخار چوہدری کے پاس یہ سب سے بہترین موقع تھا، اور اُس وقت کی پاکستانی سول، سیاسی، وکلا اور صحافتی برادری کے نزدیک مبینہ طور پر افتخار چوہدری نے اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔ ​دسمبر 2012ء میں جب آسٹریلیا میں زیرِ تعلیم 19 سالہ شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں 20 سالہ شاہزیب خان کا کٹٹل ہوا، تو یہ کیس نہایت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک طرف مقتول شاہزیب خان کے والد سندھ پولیس میں ڈی ایس پی تھے، جبکہ دوسری طرف شاہ رخ جتوئی کے والد سندھ کے چند امیر اور بااثر ترین خاندانوں میں شمار ہوتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ جتوئی اس وقوعہ کے دو دن کے اندر ہی مبینہ جعلی دستاویزات پر دبئی فرار بھی ہو گیا تھا۔ ​جب نومبر 2007ء میں پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کی اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو معزول کیا، تو اس کے بعد پی سی او (PCO) کے تحت نئے ججز کا تقرر کیا گیا۔ اس وقت پاکستان کی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس عبدالحمید ڈوگر بنے جو افتخار چوہدری کی بحالی تک اس عہدے پر براجمان رہے۔ یہی چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کے مبینہ طور پر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ساتھ خاندانی مراسم اور رشتہ داری بھی رکھتے تھے۔ ویسے بھی سکندر جتوئی اور چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر دونوں کا آبائی تعلق اندرونِ سندھ سے تھا۔ اُس وقت کے سیاسی حلقوں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی تعلق کی وجہ سے اس کیس میں افتخار چوہدری کی زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی، کیونکہ یہ موقع پرانا حساب چکتا کرنے کے لیے سازگار ترین تھا۔ ​اس واقعے کے چند دنوں بعد ہی جنوری 2013ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال کا پہلا ازخود نوٹس لیا، کیونکہ اس وقت پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ اور خصوصاً چیف جسٹس آف پاکستان غیر معمولی طور پر متحرک (ایکٹو) تھے اور وہ خود کو عوامی مفادات اور مظلوموں کے محافظ کے طور پر پیش کر رہے تھے۔ افتخار چوہدری نے اس سوموٹو کی وجہ سندھ پولیس کی ناکامی اور سست روی کو قرار دیا۔ یہیں سے یہ معاملہ پاکستان کی تاریخ کے چند انتہائی بڑے میڈیا موضوعات میں شامل ہوا، جو 2009ء میں بزنس پلس ٹی وی سے بطور اینکر سفر شروع کرنے والے شاہزیب خانزادہ کے ٹی وی کیریئر میں نہایت اہم موڑ ثابت ہوا۔ ​ان دنوں خانزادہ ایکسپریس نیوز میں پروگرام
ایک طرف شاہزیب خانزادہ کو شاہ رخ جتوئی کیس نے ملک گیر شہرت دی اور ان کا نام پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدالت میں بھی گونجنے لگا، تو دوسری طرف شاہ رخ جتوئی کے والد اور 2007ء میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی معزولی کے بعد ان کی جگہ حلف اٹھانے والے چیف جسٹس کے درمیان دوستی اور مبینہ طور پر رشتہ داری بھی تھی۔ یوں ایک طرح سے پرانے حساب چکانے کا افتخار چوہدری کے پاس یہ سب سے بہترین موقع تھا، اور اُس وقت کی پاکستانی سول، سیاسی، وکلا اور صحافتی برادری کے نزدیک مبینہ طور پر افتخار چوہدری نے اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا۔ ​دسمبر 2012ء میں جب آسٹریلیا میں زیرِ تعلیم 19 سالہ شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں 20 سالہ شاہزیب خان کا کٹٹل ہوا، تو یہ کیس نہایت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک طرف مقتول شاہزیب خان کے والد سندھ پولیس میں ڈی ایس پی تھے، جبکہ دوسری طرف شاہ رخ جتوئی کے والد سندھ کے چند امیر اور بااثر ترین خاندانوں میں شمار ہوتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ جتوئی اس وقوعہ کے دو دن کے اندر ہی مبینہ جعلی دستاویزات پر دبئی فرار بھی ہو گیا تھا۔ ​جب نومبر 2007ء میں پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کی اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو معزول کیا، تو اس کے بعد پی سی او (PCO) کے تحت نئے ججز کا تقرر کیا گیا۔ اس وقت پاکستان کی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس عبدالحمید ڈوگر بنے جو افتخار چوہدری کی بحالی تک اس عہدے پر براجمان رہے۔ یہی چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کے مبینہ طور پر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ساتھ خاندانی مراسم اور رشتہ داری بھی رکھتے تھے۔ ویسے بھی سکندر جتوئی اور چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر دونوں کا آبائی تعلق اندرونِ سندھ سے تھا۔ اُس وقت کے سیاسی حلقوں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی تعلق کی وجہ سے اس کیس میں افتخار چوہدری کی زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی، کیونکہ یہ موقع پرانا حساب چکتا کرنے کے لیے سازگار ترین تھا۔ ​اس واقعے کے چند دنوں بعد ہی جنوری 2013ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال کا پہلا ازخود نوٹس لیا، کیونکہ اس وقت پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ اور خصوصاً چیف جسٹس آف پاکستان غیر معمولی طور پر متحرک (ایکٹو) تھے اور وہ خود کو عوامی مفادات اور مظلوموں کے محافظ کے طور پر پیش کر رہے تھے۔ افتخار چوہدری نے اس سوموٹو کی وجہ سندھ پولیس کی ناکامی اور سست روی کو قرار دیا۔ یہیں سے یہ معاملہ پاکستان کی تاریخ کے چند انتہائی بڑے میڈیا موضوعات میں شامل ہوا، جو 2009ء میں بزنس پلس ٹی وی سے بطور اینکر سفر شروع کرنے والے شاہزیب خانزادہ کے ٹی وی کیریئر میں نہایت اہم موڑ ثابت ہوا۔ ​ان دنوں خانزادہ ایکسپریس نیوز میں پروگرام "ٹو دا پوائنٹ" کرتے تھے اور تحقیقاتی صحافت، اعداد و شمار اور تلخ سوالات کے باعث مقبولیت حاصل کر رہے تھے۔ انہوں نے شاہزیب خان کیس کو نمایاں (ہائی لائٹ) کرنا شروع کیا، اپنے پروگراموں میں مقتول کے والد اور والدہ کے خصوصی انٹرویوز کیے اور سندھ پولیس کی غفلت، ملزمان کے اثر و رسوخ اور دبئی فرار ہونے کے اہم معاملات کو اٹھایا۔ یہ تمام نکات آگے چل کر افتخار چوہدری کے تین رکنی بینچ کے ازخود نوٹس میں باقاعدہ گفتگو کا حصہ بنے، اور مبینہ طور پر پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس نے شاہزیب خانزادہ کی تحقیقات کی تعریف بھی کی۔ یہیں سے انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی جو آگے چل کر انہیں جیو نیوز میں کامران خان کا متبادل بنانے میں کہیں نہ کہیں معاون بھی ثابت ہوئی۔ ​جب کٹٹل کا یہ مقدمہ ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت تھا تو پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے دو ایسے کام کیے جنہوں نے اس پورے مقدمے، اس کی عدالتی سماعت اور غیر جانبدار انصاف پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے تھے؟ ​ایک طرف چیف جسٹس آف پاکستان نے ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت کیس کی روزانہ سماعت کے احکامات دیے اور اس کیس کی خود براہِ راست نگرانی شروع کر دی، جو بذاتِ خود آئین کے آرٹیکل 10-اے کے تحت شفاف ٹرائل کے حق کے خلاف تھا۔ دوسرا، جب یہ مقدمہ دسمبر 2012ء میں کراچی کے درخشاں تھانے میں درج ہوا تو اس میں صرف دفعہ 302 اور دیگر متعلقہ دفعات شامل تھیں، لیکن جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کا ازخود نوٹس لیا اور سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے شہر کے ایک پوش علاقے میں سرِعام فائرنگ سے پھیلنے والے خوف و ہراس اور ملزمان کے فرار ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران بینچ کی جانب سے اس قسم کے ریمارکس اور سوالات سامنے آئے کہ سرِعام اسلحے کی نمائش اور فائرنگ سے پورے علاقے میں دہشت پھیلی ہے تو پولیس نے اس مقدمے کو عام قتل کے طور پر کیوں لیا اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کیوں نہیں لگائیں؟ تو ان عدالتی ریمارکس کے دباؤ میں سندھ پولیس نے اس مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کر دیں، ع

About