@zahirahmad_khan: آنحضرت سے جب کرامات مانگے گۓ تو کیا جواب آیا؟ ۱۷:۹۳تُو کہہ دے کہ میرا ربّ (ان باتوں سے) پاک ہے میں تو ایک بشر رسول کے سوا کچھ نہیں۔۹۴اور لوگوں کو جب ان کے پاس ہدایت آئی اس کے سوا کسی چیز نے ایمان لانے سے نہیں روکا کہ انہوں نے کہا کیا اللہ نے ایک بشر کو رسول بناکر بھیجا ہے؟
بھائی آپ نے بڑی چالاکی سے آدھا قرآن سنایا ہے، اب پورا سنیں اور جواب دیں۔ آپ کہتے ہیں نبی کا ہر کام قانونِ قدرت کے اندر ہوتا ہے، تو مجھے بتائیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جو مٹی سے پرندہ بنایا، مردے کو زندہ کیا، مادر زاد اندھے کو بینا کیا، یہ کس قانونِ قدرت کے اندر ہوتا ہے؟ اگر یہ قانون کے اندر ہے تو آج کا کوئی ڈاکٹر یہ کر کے دکھا دے، اور اگر قانون سے باہر ہے تو آپ کا سارا نظریہ ہی گر گیا۔ دوسرا آپ کہتے ہیں "تم نے قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے کیا" کا مطلب نبی نے قتل کیا ہی نہیں، تو پھر بتائیں غزوہ احد میں ابی بن خلف کو نیزہ کس نے مارا تھا؟ کیا وہ نیزہ آسمان سے خود چلا تھا؟ اور آپ کہتے ہیں "یا عیسیٰ" لکھنا چاہیے ورنہ عیسائیت پھیلتی ہے، تو آپ ہی بتائیں کیا آپ "یا محمد" کہہ کر نبی ﷺ کو پکارتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ کا اپنا اصول آپ کو ہی رد کر رہا ہے، کیونکہ پکار صرف اللہ کی ہے، چاہے عیسیٰ ہوں یا محمد ﷺ۔ تیسرا آپ کہتے ہیں اللہ نے رسی، لباس، کتاب نہیں دکھائی، تو کیا آپ نے اللہ کو دیکھا ہے؟ ایمان غیب پر ہوتا ہے، دیکھنے پر نہیں، اور اگر ہر چیز آنکھ سے دیکھنی ہے تو آپ کا ایمان ہی ختم ہو گیا۔ اور آخری بات، آپ مرزا قادیانی کا حوالہ دے کر قرآن سمجھا رہے ہیں، تو کھل کر بتائیں آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ اگر آپ معجزے کو مانتے ہیں تو "بِاِذْنِ اللّٰہ" کو مانیں، اور اگر نہیں مانتے تو سیدھا کہیں کہ آپ قرآن کی ظاہری آیت کو نہیں مانتے، ادھر ادھر کی تاویلوں سے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ آپ کے پاس اب دو ہی راستے ہیں، یا تو معجزہ مان لیں اور اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کر دیں، یا کھل کر کہہ دیں کہ آپ قرآن کے معجزے کے منکر ہیں، تیسرا راستہ آپ کے پاس ہے ہی نہیں۔
2026-11-06 21:02:42
0
Tahir Mahmood9878 :
👌👌👌👌👌👌🥰🥰🥰🥰🥰
2026-11-06 20:09:56
1
Zeeshan Iqbal chander :
❤️❤️❤️
2026-11-06 20:55:36
0
چوہدری وسیم :
❣️❣️❣️
2026-11-07 01:54:37
0
To see more videos from user @zahirahmad_khan, please go to the Tikwm
homepage.