@maybe.xd: Сенса в профиле #metroroyale #метророяль #pubgmobile #rek #пабгмобайл

MAYBE
MAYBE
Open In TikTok:
Region: DE
Friday 06 November 2026 20:10:36 GMT
1914
113
11
4

Music

Download

Comments

upusur
pusik67 :
ты мой вероятный зналомый
2026-11-06 20:16:17
0
po123.6
Rinzo :
красава
2026-11-12 06:24:26
0
malorikss0
BAIT MALOY :
Лучший
2026-11-06 20:17:42
1
ne.alfa5
ne alfa :
2026-11-07 13:54:35
0
artem_voshenko20
TG:MAYBEpik :
2026-11-07 08:15:45
1
wizixx_111
wizixx :
2026-11-07 01:52:22
0
serveryy555
SERVERY METRO | SHOP :
😲
2026-11-07 08:52:56
1
enzo75929
WASnanako👅👅 :
😎😎😎
2026-11-06 20:16:16
1
.skitls_shop
SKITLS :
❤️
2026-11-07 15:32:06
0
To see more videos from user @maybe.xd, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

معذرت اے دل، اب اُن کے سامنے لفظ بھی تھک گئے ہیں اور ہم بھی۔ اب مزید کیا کہیں اُن سے، کیسے سمجھائیں کہ اُن کے بدلتے ہوئے رویّوں نے ہمارے اندر کتنی خاموشیاں پیدا کر دی ہیں، کیسے بتائیں کہ ہر بار اُن کے انتظار میں گزرتا ہوا وقت ہمیں اندر سے کتنا تھکا دیتا ہے۔ ہم نے تو ہمیشہ یہی کوشش کی کہ کوئی بات بُری نہ لگے، کوئی شکایت اُنہیں ہم سے دور نہ کر دے، کوئی سوال اُن کی ناراضی کی وجہ نہ بن جائے۔ اسی لیے تو شامی نے کئی بار اپنے دل کی بات دل میں ہی رکھ لی، کئی بار آنکھوں میں اترنے والی اداسی کو مسکراہٹ کے پیچھے چھپا لیا، کئی بار اُن کے سامنے سب ٹھیک ہونے کا دکھاوا کیا، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ اندر کچھ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ ہم ہر بار یہی سوچتے رہے کہ شاید اگلی بار وہ خود پوچھیں گے، شاید کبھی انہیں ہماری خاموشی محسوس ہوگی، شاید کبھی انہیں بھی خیال آئے گا کہ ایک شخص ہے جو اُن کے چند لفظوں کا انتظار کرتا ہے، جو اُن کے ایک چھوٹے سے جواب سے اپنا پورا دن بہتر کر لیتا ہے، اور جو اُن کی ذرا سی بے رخی سے گھنٹوں خود کو سمجھاتا رہتا ہے۔ مگر افسوس، ہر بار انتظار ہمارا رہا، سوال ہمارے رہے اور جواب بھی ہمیں خود ہی تلاش کرنے پڑے۔ اے دل، آخر کب تک ایک ہی شخص کو اپنی اہمیت سمجھاتے رہیں گے؟ کب تک اپنے احساسات کا ثبوت دیتے رہیں گے؟ کب تک یہ بتاتے رہیں گے کہ ہمیں بھی فرق پڑتا ہے، ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے، ہمیں بھی کسی کے بدل جانے کا احساس ہوتا ہے؟ ہم نے تو اُن سے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ اپنی دنیا چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائیں، ہم نے تو صرف اتنا چاہا تھا کہ اُن کی دنیا میں ہمارے لیے بھی تھوڑی سی جگہ ہو۔ ہم نے اُن سے بڑے بڑے وعدے نہیں مانگے تھے، نہ ہر وقت کی توجہ چاہی تھی، بس اتنی سی خواہش تھی کہ کبھی وہ بھی ہمیں اپنی مرضی سے یاد کر لیا کریں، کبھی ہمارے حال کے بارے میں پوچھ لیا کریں، کبھی ہماری خاموشی کے پیچھے چھپی ہوئی بات جاننے کی کوشش کر لیا کریں۔ مگر شاید ہماری یہ چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی اُن کے لیے بہت بڑی تھیں۔ ہم نے ہر مرتبہ اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر بات شروع کی، ہر مرتبہ اپنے دل کو سمجھایا کہ جانے دو، شاید مصروف ہوں گے، شاید کوئی مجبوری ہوگی، شاید اس بار واقعی کوئی وجہ ہوگی۔ لیکن ہر بار خود کو تسلی دیتے دیتے ہم اپنے ہی دل کے سامنے بے بس ہوتے گئے۔ شامی اب کسی سے یہ نہیں کہنا چاہتا کہ ہمیں وقت دو، ہمیں سمجھو، ہمیں محسوس کرو۔ کیونکہ محبت اور اپنائیت مانگنے سے مل بھی جائے تو اُس میں وہ خوشی کہاں رہتی ہے جو کسی کی اپنی مرضی سے ملنے والے احساس میں ہوتی ہے؟ اب نہ کسی کے آن لائن آنے سے خوشی ہوتی ہے، نہ کسی کے آف لائن جانے پر سوال کرنے کو دل چاہتا ہے۔ بس ایک عجیب سی خاموشی ہے جو آہستہ آہستہ ہماری عادت بنتی جا رہی ہے۔ کبھی کبھی پرانی باتیں یاد آتی ہیں تو دل سوچتا ہے کہ کیا واقعی وہی لوگ تھے جن کے لیے ہم اتنی دیر تک جاگتے تھے؟ کیا واقعی کبھی اُن کے ایک پیغام کا انتظار ہمیں اتنا اچھا لگتا تھا؟ اور کیا واقعی ہم نے اُن کے چند لمحوں کو اپنی پوری خوشی سمجھ لیا تھا؟ شاید ہم نے کسی کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دے دی، شاید ہم نے اُن کی معمولی سی توجہ کو بھی بہت بڑی محبت سمجھ لیا، یا شاید ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ کوئی ہمیں بھی اُسی خلوص سے چاہے جس خلوص سے ہم کسی کو چاہتے ہیں۔ اب شکایت کرنے کو بھی دل نہیں کرتا، کیونکہ شکایت ہمیشہ اُسی سے کی جاتی ہے جس سے امید باقی ہو۔ اور جب انسان اپنی ہر بات سمجھا چکا ہو، اپنے ہر احساس کا اظہار کر چکا ہو، پھر بھی سامنے والا نہ سمجھے تو مزید لفظوں کا کیا فائدہ؟ اب بس دل چاہتا ہے کہ کچھ دن اپنے آپ کے ساتھ گزاریں، اپنے بکھرے ہوئے خیالوں کو سمیٹیں، اپنے اندر جمع ہونے والی تھکن کو کم کریں اور یہ سیکھیں کہ ہر کسی کے پیچھے اپنی خوشیاں قربان کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ ہم کسی کے بُرے ہونے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، نہ کسی کو اپنی تکلیف کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہتے ہیں، بس اتنا سمجھ آ گیا ہے کہ ہر شخص ہمارے احساسات کی گہرائی نہیں سمجھ سکتا۔ کچھ لوگ ہماری زندگی میں آتے ہیں، بہت سی یادیں دے جاتے ہیں اور پھر ہمارے اندر ایسی خاموشی چھوڑ جاتے ہیں جسے بیان کرنے کے لیے بھی الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ معذرت اے دل، ہم نے بہت کوشش کر لی، اب تمہیں ہر بار سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کو ہماری موجودگی کی قدر ہوگی تو وہ خود بھی ہمارے ہونے کا احساس کرے گا۔ اب نہ کسی کے سامنے اپنی محبت کا ثبوت دینا ہے، نہ اپنی اداسی کی وضاحت کرنی ہے، نہ کسی سے بار بار یہ پوچھنا ہے کہ آخر ہم سے کیا غلطی ہوئی۔ بس اتنا کرنا ہے کہ خود کو دوبارہ اہمیت دینا سیکھیں، اپنی عزتِ نفس کو کسی کے رویّے کے حوالے نہ کریں اور یہ یاد رکھیں کہ ہماری قدر کسی ایک شخص کے جواب، توجہ یا موجودگی سے طے نہیں ہوتی❤️‍🩹#fyp

About