@a_mirza_m: جس کو میرا من پسند شخص مل گیا، اُسے کہنا کہ سنبھال کر رکھے میری جان بستی تھی اُس میں، وہ کوئی عام شخص نہیں تھا میرے لیے، میری پوری کائنات سمٹی ہوئی تھی اُس ایک وجود میں۔ اُس کی مسکراہٹ سے میرے دن روشن ہوتے تھے، اُس کی آواز سے دل کو سکون ملتا تھا، اُس کی خوشی میں میری خوشیاں تھیں اور اُس کی اداسی میرے دل کو بے چین کر دیتی تھی۔ اُسے کہنا کبھی اُس کا دل نہ دکھائے، کبھی اُس کی آنکھوں میں انتظار نہ سجائے، کبھی اُسے محبت کے لیے ترسنے پر مجبور نہ کرے۔ اُس کی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کا خیال رکھے، اُس کی خاموشیوں کو بھی سمجھے، کیونکہ وہ خاموش ہو جائے تو ضروری نہیں کہ اُسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور ہاں! اُسے یہ بھی کہنا کہ جس شخص کو آج وہ اپنی قسمت سمجھ کر اپنے پاس رکھے ہوئے ہے، کبھی وہ میری سب سے بڑی دعا ہوا کرتا تھا۔ میں نے اُس کے لیے کتنی راتیں دعاؤں میں گزاریں، کتنے خواب دیکھے، کتنی امیدیں باندھیں، مگر شاید محبت کرنا ہمارے نصیب میں تھا اور اُسے پانا کسی اور کے نصیب میں لکھا تھا۔ بس اُسے کہنا کہ میری طرح اُس سے محبت کا دعویٰ نہ کرے، بلکہ میری طرح اُس کی محبت میں اُسے تنہا بھی نہ چھوڑے۔ کیونکہ کچھ لوگ بچھڑ تو جاتے ہیں، مگر اُن کی جگہ دل میں عمر بھر خالی رہتی ہے۔ 🥀💔 #growmyaccount #unfrezzmyaccount #dear_tiktok_team_plz_grow_my_account #viewsproblem😥🙏 #sadpoetry