@islamrajpott027: **میاں چنوں: انسانیت سوز واقعہ، مبینہ طور پر نشہ آور کیپسول دے کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، سر پر کلہاڑی کے وار، بیوی گرفتار** میاں چنوں کے نواحی علاقے محسن وال کی 5 مرلہ سکیم ٹبے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر اسلم اوڈ کو اس کی بیوی اور بیٹوں نے پہلے نشہ آور کیپسول دیے، بعدازاں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور سر پر کلہاڑی کے وار بھی کیے۔ اطلاعات کے مطابق اسلم اوڈ نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور وہ اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر تھا۔ واقعے کے بعد زخمی اسلم اوڈ کو طبی امداد کے لیے منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر اخلاق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آگ لگانے کے الزام میں اسلم اوڈ کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات اور دیگر ملزمان کے کردار کا تعین پولیس تفتیش کے بعد ہوگا۔ اشفاق نیاز، NTN نیوز میاں چنوں رابطہ: 0300-8391446