@roohsukhan1: اگر بات کروں سکون کی، تو اُس کا صرف نظر آ جانا ہی کافی ہے میرے لیے۔ 🌸🥰 نہ کسی لمبی گفتگو کی خواہش، نہ کسی خاص لمحے کی طلب… بس اُس کی ایک جھلک دل کو جیسے تھام لیتی ہے۔ ❤️ وہ سامنے ہو تو دل کی بےچینیاں خاموش ہو جاتی ہیں، اور اُس کی مسکراہٹ جیسے میرے سارے سوالوں کا جواب بن جاتی ہے۔ ✨ کچھ لوگ زندگی میں محبت بن کر نہیں، بلکہ سکون بن کر آتے ہیں… اور وہ شخص میرے لیے بالکل ایسا ہی ہے۔ 🌷 *رُوحِ سُخَن*