@fsdpoint: پہلے یہاں پکی مڑی نامی ایک پرانا ٹیلہ تھا، پھر یہ چک نمبر 212 آر بی کہلایا، پھر چناب کالونی۔ 1896 میں یہ جھنگ ضلع کی تحصیل بنا، اور 1904 میں الگ ضلع بن گیا برطانوی دور میں پنجاب کے لفٹننٹ گورنر سر جیمز لائل کے نام پر لائل پور نام رکھا گیا نقشہ ایسا بنایا گیا جیسے یونین جیک ہو: چار چوک، آٹھ بازار، اور بیچ میں گھنٹہ گھر۔ یہ گھنٹہ گھر 1905 میں تعمیر ہوا، اور اس پر آنے والی لاگت زمین کے مالکوں نے اٹھای فی مربع اٹھارہ روپے۔ ریل 1896 میں پہنچی، تاکہ گندم اور کپاس کراچی بندرگاہ تک جائے؛ یہی ریل شہر کو منڈی سے صنعت تک لے گئی، اور 1932 میں کاٹن مل لگی۔ پھر 1977 میں نام بدلا اور یہ فیصل آباد ہو گیا، شاہ فیصل کے نام پر۔ آج اسے پاکستان کا مانچسٹر کہتے ہیں۔ آپ کو یاد ہے، پہلی بار گھنٹہ گھر دیکھا تو کیا محسوس ہوا؟ #Faisalabad #Lyallpur #PunjabHistory #ClockTower #Heritage