@nawaiwafaq24.7: تھانہ سچل کے جواری مجید گبول اور یونس برفت ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر کے لئیے امتحان بن گئے جواء مافیا مجید گبول اور یونس برفت نے تھانیدار کو خرید لیا مسلسل نشاندھی کے باوجود ایس ایچ او سچل نے تسلی بخش اجازت فراہم کردی کراچی تھانہ سچل کی حدود گبول گوٹھ میں جوئے کے غیر قانونی کاروبار نے دوبارہ سر اٹھا لیا، مجید گبول اور یونس برفت سے منسوب جوئے کے نیٹ ورک کے تحت سٹہ، چرخی, مانگ پتہ اور چھکے کا کھیل کھلے عام جاری ہیں۔ تھانہ سچل کے ایس ایچ او اعجاز کی تعیناتی کے دوران غیر قانونی جوئے کے اڈوں کا تسلسل محکمہ پولیس کی کارکردگی پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر سے بھی معاملے پر فوری نوٹس لینے اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسپیشل برانچ اور ٹاسک فورس سے بھی مطالبہ ہے کہ تھانہ سچل کی حدود میں جوئے کے تمام اڈوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے