@abusufyanhussaini: Humain Apna Wo Kahte Hain _________ نعت نبی ﷺ _________ ہمیں اپنا وہ کہتے ہیں محبت ہو تو ایسی ہو ہمیں رکھتے ہیں میں نظروں عنایت ہو تو ایسی ہو وہ پتھر مارنے والوں کو دیتے ہیں دعاء اکثر کوئی لائے مثال ایسی شرافت ہو تو ایسی ہو اشارہ جب وہ فرمائیں تو پتھر بول اٹھتے ہیں نبوت ہو تو ایسی ہو رسالت ہو تو ایسی ہو وہاں مجرم کو ملتی ہیں پناہیں بھی جزائیں بھی مدینے میں جو لگتی ہے عدالت ہو تو ایسی ہو بنادیتے ہیں سائل کو سکندر وہ زمانے کا کریمی ہو تو ایسی ہو سخاوت ہو تو ایسی ہو محمدﷺ کی ولادت پر ہوئے سب کو عطا بیٹے اسے میلاد کہتے ہیں ولادت ہو تو ایسی ہو زمین و آسماں والے بھی آتے ہیں غلامانہ حقیقت ہے یہی ناصر حکومت ہو تو ایسی ہو _______________________________ کلام۔ پیر سید ناصر حسین شاہ چشتی پیشکش محمد ابوسفیان #Naat #newnaat #naat2026 #Sufyannaatgroup #farhanaliqadri