@dirlower_police: تالاش اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین، غیرت کے نام پر قتل کا انکشاف؛ ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار، ڈی ایس پی تیمرگرہ سرکل معذوم خان کی پریس کانفرنس۔ تالاش میں نادر خان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ تالاش پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم محمد نذیر ولد عبدالجبار، سکنہ سرائی بالا، کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سید طلال احمد شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی معذوم خان، ایس ایچ او عبدالجلیل اور دیگر پولیس افسران شامل تھے۔ خصوصی ٹیم نے مؤثر تفتیش اور سائنسی بنیادوں پر شواہد جمع کرنے کے بعد ملزم تک رسائی حاصل کی اور اسے گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے غیرت کے نام پر نادر خان کو قتل کیا۔ ملزم کے بیان کے مطابق، مقتول کے اس کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب مراسم تھے۔ ملزم نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ تین سال قبل اس کی اہلیہ کے گھر سے چلے جانے کے واقعے میں مقتول نے سہولت کاری کی تھی۔ ملزم نے ان معاملات سے پیدا ہونے والی رنجش کو قتل کی وجہ قرار دیا۔ ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر شواہد کی روشنی میں قانونی کاروائی مکمل کی جائے گی۔ ترجمان، ضلعی پولیس دیر لوئر