@zeeshanabbas937: **إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ** انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جعفرآباد نگر سے تعلق رکھنے والے معروف عالمِ دین **علامہ شیخ نجات بشیری** گزشتہ روز پیش آنے والے بس حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم نلت مرکزی جامع مسجد کے امامِ جمعہ والجماعت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی وفات سے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پوری وادی نگر ایک عظیم دینی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ اہلِ بیتؑ میں اعلیٰ مقام، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اور تمام پسماندگان، اہلِ خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ **تمام احباب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ اور خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔** آمین یا رب العالمین۔