@band_dareecha.1: میں وہ لڑکی ہوں جس نے اپنی پوری زندگی صبر کو اپنا زیور بنا لیا، ہر اس دروازے پر صبر کیا جہاں میرا حق تھا، ہر اس شخص پر صبر کیا جس نے مجھے توڑ دیا، لوگوں نے کہا صبر کرو اللہ بہتر کرے گا اور میں کرتی رہی، ٹوٹ کر کرتی رہی، بکھر کر کرتی رہی، میں نے اپنی ہنسی، اپنی خواہشیں، اپنی نیندیں سب اسی ترازو میں رکھ دیں، سوچا تھا ایک دن تو یہ ترازو بھرے گا، مگر آج اس چاند رات میں جب میں اپنا آپ دیکھتی ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ میں نے سب کچھ دے کر بھی کچھ نہیں پایا، صبر کرتے کرتے میں خود ہی خالی ہو گئی ہوں، میرے ہاتھوں میں اب دعاؤں کے سوا کچھ نہیں، اور یہی سب سے بڑی تنہائی ہے۔