@butt_004: کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ بدصورتی چہرے کا عیب نہیں، بلکہ اس دنیا کی نظر کا المیہ ہے؛ جہاں حسن کو دیکھنے کے لیے آنکھیں تو سب کے پاس ہیں، مگر انسان کو دیکھنے کے لیے شاید ہی کسی کے پاس دل ہو۔ اے ناخوش شکل دوشیزہ! تمہیں اپنے چہرے پہ نہیں، اس زمانے کی پسند پہ ماتم کرنا چاہیے؛ کہ یہاں محبت بھی انتخاب کی محتاج ہے اور قبولیت بھی خدوخال کی غلام۔ تمہاری مسکراہٹ میں جھانکتے شکستہ دانت، تمہاری چال میں تھکی ہوئی عمر، تمہارے سر پہ اجڑی ہوئی بہار؛ یہ سب تمہاری محرومیاں نہیں، بلکہ اس معاشرے کے آئینے ہیں جس نے انسان کو صورتوں میں تقسیم کرکے سیرتوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ غم کرو کہ تمہیں کوئی نہیں دیکھتا؛ مگر اس سے بھی بڑا غم یہ ہے کہ تمہیں دیکھنے کے باوجود کوئی تمہیں دیکھ نہیں پاتا۔ کیونکہ بعض چہرے نظروں میں جگہ نہیں بناتے، مگر بعض روحیں پوری عمر کسی ایک نگاہ کی منتظر رہتی ہیں۔ اور شاید تمہاری سب سے بڑی بدقسمتی یہ نہیں کہ تم محبوب نہیں ہو؛ بلکہ یہ ہے کہ تم نے بھی ایک دن خود کو اسی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیا، جس نگاہ نے تمہیں کبھی قبول نہیں کیا تھا۔🥀 #xyzcba #foryoupage❤️❤️ #viralvideos #tiktokpakistan #poetrystatus