@sardar.tahir631: 💔🚨 قائدین کی وصیتیں — راولاکوٹ کے حالات کی سنگینی! راولاکوٹ کے موجودہ حالات کس قدر سنگین اور تشویش ناک ہیں، اس کا اندازہ مرکزی قیادت کے ان الفاظ سے لگایا جا سکتا ہے جو وصیتوں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ ان الفاظ میں اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور تحریک کے مستقبل کی فکر نمایاں ہے۔ 1️⃣ عمر نزیر کشمیری: "اگر میں شہید ہو جاؤں تو میرے دوست شوکت نواز کو میرا سلام کہنا، کہنا کہ میرے پیچھے رہ جانے والوں کا خیال رکھنا، انہیں تنہا مت چھوڑنا، اور اگر مجھ سے کوئی بھول یا غلطی ہوئی ہو تو مجھے معاف کر دینا۔" 2️⃣ خواجہ مہران ارشد ایڈووکیٹ: "ہم گولی سے مر جائیں گے، تم تنقید کرنے والے ان ہسپتالوں میں گندے نظام کے نیچے عزتِ نفس کو مجروح ہوتے دیکھ کر تڑپ تڑپ کر مرو گے۔ ہم یاد آئیں گے، لیکن ہم نہ ہوں گے۔" 3️⃣ سردار امان کشمیری: "ہم مر سکتے ہیں، ہمیں شہید کیا جا سکتا ہے، لیکن اس تحریک کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ہم یا تو جیت کر لوٹیں گے یا پھر ہماری لاشیں کفن میں لپیٹی آئیں گی۔ ہم شہید ہو گئے تو اس تحریک کو زندہ رکھنا۔" 💔 یہ محض الفاظ نہیں، ایک اضطراب، ایک درد اور اپنے ساتھیوں کے لیے فکر مندی کا اظہار ہیں۔ آج ضرورت ہے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تمام مسائل کا حل مذاکرات، امن اور انصاف کے ذریعے نکالا جائے۔ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ #Rawalakot #AJK #RightsMovementAJK #Peace #kashmir