@pukhtoonyar933: 🌷مجھے سوشل میڈیا کی ایک بات واقعی بہت اچھی لگتی ہے، کہ یہاں بعض اوقات انسان ایسے لوگوں سے جڑ جاتا ہے، جن سے شاید حقیقی زندگی میں کبھی ملاقات بھی نہ ہو۔ نہ ایک دوسرے کی شکل دیکھی ہوتی ہے، نہ عمر کا پتا ہوتا ہے، نہ ذات، نسل یا معاشی حیثیت کی کوئی اہمیت ہوتی ہے، بس خیالات ملتے ہیں، سوچ میں مماثلت ہوتی ہے اور ایک دوسرے کے الفاظ دل کو چھو جاتے ہیں۔ کبھی کسی اجنبی کی لکھی ہوئی چند سطریں یوں محسوس ہوتی ہیں جیسے اس نے ہمارے دل کی وہ بات کہہ دی ہو جسے ہم خود بھی لفظوں میں بیان نہیں کر پا رہے تھے۔ کبھی کسی کی کتابوں سے محبت، کبھی اس کا اندازِ فکر، کبھی زندگی کو دیکھنے کا اس کا منفرد زاویہ اور کبھی اس کی سادہ سی بات ہمیں اس کے قریب لے آتی ہے!!!🌷✨🌸🤌🏻 #poshtosong #naturevibes🌿 #urducaption #creatorsearchinsights #peacefulmorning