@proud.muslim528: سبحان اللہ! ہمارا رب کتنا رحیم ہے کہ ہم دن رات اس کی نافرمانی کرتے ہیں، گناہ کرتے ہیں، لیکن وہ کبھی اپنا دروازہ ہم پر بند نہیں کرتا۔ وہ غفور الرحیم ہمارے گناہوں کے باوجود ہمیں رزق بھی دیتا ہے، صحت بھی دیتا ہے اور سانسیں بھی چلاتا ہے۔ وہ تو بس اس انتظار میں رہتا ہے کہ کب میرا بندہ دنیا سے ٹھکرا کر، اپنے گناہوں پر شرمندہ ہو کر میرے سامنے جھکے گا، ایک سجدہ کرے گا اور میں اس کے سارے گناہوں کو معاف کر کے اسے گلے سے لگا لوں گا۔ انسانوں سے مانگو تو وہ ناراض ہوتے ہیں، لیکن اللہ سے نہ مانگو تو وہ ناراض ہوتا ہے۔ آج ہی اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ #foryoupagee #foryouu #unfrezzmyaccount #undreezmyaccount #goviraltiktok @TikTok